اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن ورکشاپ  میں نانا شہید دربار کے قریب  فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 سالہ شاہین بی بی  نامی  خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی شاہین کو بھائی نے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے قریبی گھروں اور دکانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی۔

ادھرتھانہ کاہنہ کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، فائرنگ کا واقعہ گلشن شفیق کالونی میں پیش آیا، زخمی شخص کی شناخت 40 سالہ خالد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق محمد خالد ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کا واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے