اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں چوری و نقب زنی کی ریکارڈ وارداتیں ، تین ماہ میں 16 ہزار مقدمات درج

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(ویب ڈیسک) شہر لاہور میں چوری و نقب زنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران چوری کے 16 ہزار 344 مقدمات درج ہوئے جبکہ مختلف تھانوں میں نقب زنی کے 1173 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 3812 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ کینٹ ڈویژن چوری کی 3771 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔  صدر ڈویژن چوری کے 2993 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ سٹی ڈویژن میں 2408، سول لائنز ڈویژن میں چوری کی 1495 وارداتیں ہوئیں ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 1865 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 333 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 286 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ نقب زنی کے 234 مقدمات کے ساتھ صدر ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 124، سٹی ڈویژن میں نقب زنی کی 108 اور سول لائنز ڈویژن میں 3 ماہ کے دوران نقب زنی کے 88 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے