اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر آج سماعت ہو گی

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ آج دن ساڑھے 11 بجے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے 3 سال تک سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں، عدالت نے عید الفطر سے قبل ایک سال تک سزا پانے والے 20 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا، اٹارنی جنرل نے عید الفطر پر رہا ہونے والے ملزمان کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے