اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔

عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں لایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

دوران ٹیسٹ ہسپتال انتظامیہ نے دیگر افراد کا داخلہ محدود کیا، میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم سمیت پی ٹی آئی کے وکلاء بھی ہسپتال پہنچے، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے