اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

امریکی وفد کا وکلا ہسپتال سول کورٹ کا دورہ

20 Apr 2024
20 Apr 2024

(ویب ڈیسک) امریکی وفد کا وکلا ہسپتال سول کورٹ کا دورہ ، وفد کے ارکان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا جہاں صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وفد کے ارکان نے وکلا کے ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بار کے صدر منیر حسین بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل اور رکن پنجاب اسمبلی راشدہ لودھی ،سیکرٹری راؤ تحسین شریف اور نعیم طاہر نے وفد کو بریف کیا۔

وفد کے ارکان نے ہسپتال کی جگہ اور نقشے کا معائنہ کیا۔ وفد نے بار کو بتایا ہم ایسا ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس سے علاقے کے لوگ بھی فائدہ حاصل کر سکیں۔ وفد کے ارکان کو بار کے صدر نے ہسپتال پر آنیوالے اخراجات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

وفد کےارکان ایک گھنٹہ تک وکلا ہسپتال میں موجود رہے اور بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے