اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے سفاک شوہر کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پولیس نے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو اس کی بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار کرلیا، جن میں عقیل،حفیظ اور طیبہ شامل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مل کر عائشہ بی بی کو آگ لگا کر قتل کر دیا تھا اورموقع سےفرارہوگئےتھے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے