اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کوٹ لکھپت: سیف سٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنیوالا لڑکا گرفتار کروا دیا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کروا دیا۔

بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ لڑکے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 ایمرجنسی پر کال کی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر بھی کیا جاتا رہا۔

ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر فوراً کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا ،سیف سٹی کیمروں سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موبائل میں "ویمن سیفٹی ایپ" انسٹال کریں،خواتین ویمن سیفٹی ایپ کے الرٹ 15 اور لائیو چیٹ فیچرز سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے