اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرمعیاری گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں و رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم

16 Apr 2024
16 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں اور رکشوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے  ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

چیف ٹریفک آفس لاہور  عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ کمرشل گاڑیوں اور رکشوں میں حکومت  سے منظور شدہ سلنڈر لگانے کی اجازت ہوگی، کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر کے علاوہ لگانے پر بھی کارروائی ہو گی،گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ چھوٹی گاڑی اور پک اپ میں بھی مقررہ تعداد سے زائد سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی،کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ جگہ کے علاوہ کہیں سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں۔

سی ٹی او نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر معیاری سلنڈر لگانے والی گاڑیوں اور رکشوں کو کارروائی کےساتھ ساتھ آگاہی دی جائے، روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈوں اور پارکنگ سٹینڈز پر خصوصی لیکچرز دیں۔

عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،  ماضی میں گاڑیوں اور رکشوں میں غیر معیاری سلنڈروں کیوجہ سے بیشتر قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں، شہری سیفٹی کیلئے غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے