17 Apr 2024
(ویب ڈیسک) لاہور میں کار چھیننے اور چوری کی وارداتیں بدستور جاری، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران اسلحہ کی نوک پر 9 کاریں چھینی گئیں جبکہ مختلف علاقوں سے 151 کاریں چور لے اڑے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 5 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ صدر، سٹی، ماڈل ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے ایک، ایک کار چھینی گئی۔
کار چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 34 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 33 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، 28 مقدمات کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن میں 26، سول لائنز ڈویژن میں 16 کاریں چوری ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران کار چوری کے 14 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔