اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

روٹی نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد، ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 296 تنوروں کی چیکنگ

15 Apr 2024
15 Apr 2024

(لاہور نیوز) روٹی نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 296 روٹی نان پوائنٹس کی چیکنگ کی، 46 کو نوٹسز جاری، 19 کو بھاری جرمانے جبکہ 7 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل رائیونڈ میں 76، تحصیل سٹی میں 65 انسپکشنز کی گئیں، تحصیل کینٹ میں 45، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 40 اور تحصیل شالیمار میں 70 انسپکشنز کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 04 افراد کو گرفتار، 70 ہزار کے جرمانے کئے۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 03 افراد کو حراست اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے