اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکور ٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج  جسٹس مس عالیہ نیلم نے حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں  مؤقف اپنایا  گیا کہ  درخواست گزار پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات لیکر فراہم کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار کو معلوم شدہ ایف آئی آرز کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانے کی ہدایت کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم عید کے فوری بعد معلوم شدہ ایف آئی آرز کی کاپیاں ساتھ لگا دینگے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ  نے  پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر  سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے