اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید:شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس متحرک، مشکوک افراد کی چیکنگ

09 Apr 2024
09 Apr 2024

(لاہور نیوز) عید الفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس متحرک ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراداور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق  رواں سال شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ناکہ جات پر 44 ہزار 262 وہیکلز،24 ہزار 385 موٹر سائیکلزاور 4 لاکھ 6 ہزار 950 افرادکو چیک کیا گیا۔

 ناکوں پر دوران چیکنگ  273 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،4 ہزار 497 گاڑیوں سے بلیک پیپر جبکہ 11 گاڑیوں سے بلیو لائٹس ہٹائی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے