اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیئے گئے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈیکلیئر کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

عمر ایوب نوٹیفکیشن اجراء کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے سپیکر سے ملاقات کی جس میں ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی، عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، سپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں سکروٹنی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے