اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوام کیلئے رمضان پیکیج 6 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب کر دیا: رانا تنویر

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے رمضان پیکیج 6 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں اضافے سے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات ایک کر کے عوام کو ریلیف دینے میں مصروف عمل ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام کابینہ ارکان کو اپنی اپنی وزارت میں اصلاحات اور بہتری کے لیے اہداف دیئے ہیں اور خود ہر وزارت کی کارکردگی کو خود جانچنے کا عندیہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، بد عنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ پہلے کی طرح ملکی معیشت مستحکم ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے