اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کریم بلاک پر فلائی اوور کی بجائے انڈر پاس کا منصوبہ حکومت کو پیش

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کریم مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے مقام پر فلائی اوور کی بجائے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ پنجاب حکومت کو پیش کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور اقتدار میں شہر لاہور میں پہلا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز حکومت کو ارسال کردی گئی، ڈیزائن میں تبدیلی کے ساتھ ماضی کا ایک اور منصوبہ پنجاب حکومت کو پیش کر دیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے شعبہ انجینئرنگ کے ہمراہ کریم بلاک انڈرپاس منصوبے کے ڈیزائن کا تفصیلی سروے بھی کر لیا جبکہ  پراجیکٹ کو سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے،کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر کے لیے دو ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

لاہور نیوز نے کریم بلاک انڈر پاس کا ڈیزائن حاصل کر لیا، نئے ڈیزائن کے مطابق جناح ہسپتال سے کریم بلاک جانے والی سڑک پر انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا،کریم بلاک چوک میں ایڈگریڈ کے ذریعے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا۔

انڈر پاس دو طرفہ اور دو دو لین پر مشتمل ہوگا جبکہ  پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے اراضی ایکوائر نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے