اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اراکین اسمبلی چودھری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید گھرال، مدد علی شاہ، چودھری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمیٰ سعیداور سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ سید علی حیدر گیلانی،ملک واصف مظہر،محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ، نرگس فائزہ ملک، رابعہ نذیر اور دیگر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ اور پی پی رہنما ندیم افضل چن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے عوامی مسائل اور ضروریات سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور اپنے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات  نوٹ کیں اور قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے احکامات جاری کیے۔

صوبائی اسمبلی کے ارکان نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی اورستھرا پنجاب سمیت پنجاب حکومت کے  دیگر پراجیکٹس کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل  کر چلیں گے، پنجاب بھر میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ،  5 ایکسپریس ویز اور 3 موٹر ویز بنائیں گے، صوبہ بھر میں 100 فیصد مفت ادویات اور ہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ  دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا،صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو 6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا، پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ماہ میں پنجاب کے 18 مزید  شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کو فعال کیا جائے گا، 36 اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لا رہے ہیں،  طلبہ کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی، پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں وزیراعلیٰ کے ہمقدم ہیں، آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں، آپ کا وزیر اعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے