اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹس فعال کرنے کا حکم

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  لاہور کی تعمیر وترقی ،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے  لاہور کی تعمیر وترقی کی ہنگامی بنیادپر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی، وزیراعلیٰ  ہر 10 دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی، منصوبےکے تحت  لاہور کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران  لاہور کے 9 زونز میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیورماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر بھی غور کیا گیا، وزیراعلیٰ نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں لاہور کے تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے  صوبائی دارالحکومت کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹس کو فعال  کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران اجلاس گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کا پراجیکٹ بھی پیش کیا گیا جس کی وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی، اجلاس میں لاہور شہر میں دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں ،صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے