اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے: خواجہ آصف

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہورنیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کا منبع افغانستان ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک افغانستان ٹی ٹی پی کے ٹریننگ کیمپس، پناہ گاہیں اور سہولت کاری نہیں چھوڑے گا تب تک سلسلہ چلتا رہے گا، میں خود وفد لیکر افغانستان گیا تھا، افغان حکومت سے درخواست کی آپ پر ہمسایہ ہونے کے ناطے فرض ہے دہشتگردی روکیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے دیا جانے والا حل قابل عمل نہیں تھا، افغان حکومت کے دن بدن بدلتے رویہ سے ہمارے پاس ان کیلئے آپشن محدود ہورہے ہیں، جس طرح ساری دنیا میں بارڈر ہیں پاک افغان بارڈر کو بھی ویسا ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لوگ ویزا لیکر پاکستان آئیں اور کاروبار کریں، فری کھاتے میں جو لوگ بارڈر کراس کرتے ہیں اس میں دہشتگرد آتے ہیں، بارڈر کی جو بین الاقوامی حیثیت ہوتی ہے اس وقت اس کا احترام نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ چینی ورکرز پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں، اس میں چینی تحقیقاتی ٹیم شامل ہے، کچھ لیڈز ملی ہیں، پاک چین تحقیقاتی ٹیمیں ملکر اس دہشتگردی کا سراغ ڈھونڈیں گی، آنے والے دنوں میں ایسی دہشتگردی کا سدباب بھی کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے، اہداف بھی پورے کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں ایک ڈیڑھ سال لگے گا، عوام کو ریلیف دینے کے ذرائع ہمارے پاس ہیں، 27 سو ارب کے ٹیکسز کے کیسز زیر التوا ہیں، ٹیکس، بجلی، گیس میں ہزاروں ارب کی چوری ہو رہی ہے، یہ چیزیں درست کریں گے تو عوام کو ریلیف ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے