اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کیلئے قرضے دینے کا فیصلہ

01 Apr 2024
01 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کے لئے 150 ارب روپے کے قرضے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لئے ریورس پمپنگ سے بارش کا پانی زمین میں واپس ڈالنے پر غور کیا گیا، صوبے کے کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کے لئے 150 ارب کے قرضے دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، 37 ملین ایریا فٹ پانی کو ضائع ہونے سے بچانا، آبپاشی کا جدید طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔

اجلاس میں ایگری کلچر آفیسرز اور فیلڈ اسسٹنٹس کی بھرتیوں کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، بہتر کارکردگی کے لئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ، ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500 ملین کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری، فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈز ایکٹ میں ترامیم کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ہر ضلع میں ماڈل ایگری کلچر سینٹر قائم کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایگری کلچر آفیسرز کی بھرتیوں میں میرٹ یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو قرضوں کا اجرا جلد اور یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے