(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نےکہا ہے کہ راشد خان کی عدم موجودگی میں شاہین آفریدی کی کپتانی بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے ٹورنامنٹ چیمپئن رہ چکی ہے لیکن اب اندازہ ہورہا ہے کہ راشد خان مڈل اوورز میں رنز روک کر باقی باولرز کیلئے آسانیاں پیداکرتا تھا لیکن وہ اب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین اور حارث فام میں نہیں ہیں، اس کے علاوہ اب آہستہ آہستہ کپتانی بھی ایکسپوز ہورہی ہے، ملتان سلطانز کے افتخار کی بیٹنگ کے دوران کئی چیزیں محسوس کی گئیں، اس میچ کے دوران افتخار جب نئی گیند کا سامنا کرنے آئے توباولرز نے افتخار کو ٹانگوں پر گیندیں کروائیں جبکہ فائن لیگ کا فیلڈر اوپر تھا ، باولرز اور کپتان کے درمیان کوئی ہم آہنگی محسوس نہیں ہوئی۔