23 Feb 2024
(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔