(لاہور نیوز) پی ایس ایل سیزن 9 کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیدی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم آخری گیند پر174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر خان 43، ریزا ہینڈرکس 28، افتخار احمد 16، اسامہ میر 12، عباس آفریدی 11، خوشدل شاہ 5 جبکہ کپتان محمد رضوان ، ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔
پشاور زلمی کی عارف یعقوب نے 3، لیوک ووڈ، نووین الحق اور سلمان ارشاد نے2،2 جبکہ پال والٹر نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے حسیب اللہ نے 37 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 31، روومن پاول 23، محمد حارث 19، پال والٹر 16 ، آصف علی 13 اور صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر، ڈیوڈ ولی اور محمد علی نے 2، 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔