اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خدیجہ شاہ کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا، راہداری ریمانڈ منظور

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو لاہور سے کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا، خدیجہ شاہ سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا عدالت تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرے۔

اے ٹی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کا 2 دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے