اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کا گلا دبا کر جان لے لی

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں شوہر نے اپنی بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر جان سے ہی مار ڈالا۔

قتل کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا، جہاں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے طیش میں اپنی 32 سالہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، متوفیہ کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کے گلے پر دبانے کے نشانات موجود ہیں، متوفیہ کے لواحقین نے بتایا کہ آسیہ کو اس کا شوہر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے