اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9مئی مقدمات : اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔

عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔

وکیل رانا مدثر عمرنے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواست گزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔

ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے