اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں : منشیات برآمد، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 کارروائیوں کےدوران 34 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، کراچی اور فیروزخیل میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 2 کلو 600 گرام آئس ، 700 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ  کارروائی میں 95 آئس بھرے کیپسولز،30 کلوگرام چرس بھی برآمدکی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے