اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اشتعال انگیز گفتگو مقدمہ: مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے، عدالت نے لیگی رہنما کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے