اپ ڈیٹس
  • 320.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات : شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی کے درج مقدمات کے خلاف سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ، سرکاری وکلاء نے حتمی دلائل کے لیے 4 جنوری تک وقت دینے کی استدعا کر دی۔

عدالت نے حتمی دلائل کے لیے سرکاری وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

بعدازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان وہی ہے، میں 8 تاریخ کی رات کو آیا اور میں 16 کو نہیں تھا، ان دس کیسز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اللہ بہتر کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر میں زندہ رہا تو قلم دوات سے حلقہ 55، 56 اور 57 سے لڑوں گا، اداروں کا ہمیشہ میں نے احترام کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے