اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا، پاکستان کو بہت نقصان ہوا: نگران وزیراعظم

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا عالمی سطح پر بہت بڑا چیلنج ہے، کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے