اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رواں ماہ 2600 سے زائد کانسٹیبلز کو ترقی دینے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 12 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے۔

انسپکٹر محمد ارشد کو مصنوعی بازو لگوانے کیلئے 5 لاکھ 55 ہزار روپے جاری، سی ٹی ڈی کے کارپورل یاسر علی کو 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالستار کو الیکٹرک وہیل چیئر کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی فراہمی، ڈی ایس پی محمد آصف خان کو آنکھوں کے علاج کیلئے 1 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی۔

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سی پی او میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا رواں ماہ 2600 سے زائد اور اگلے ماہ 650 سے زائد کانسٹیبلز کو ترقی دینے جا رہے ہیں، اگلے سال فروری تک مجموعی طور پر 20 ہزار پروموشنز کا ٹارگٹ ہے، جنوری میں پہلے ایس ڈی پی او سائبان کے دفتر کا افتتاح کر دیں گے۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سپیشل انیشیئیٹو پولیس سٹیشنز کو دی گئی مدت میں ہر صورت اپ گریڈ کریں، نئے پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کو ٹائم لائن میں مکمل کریں، روزانہ پیش رفت کا خود جائزہ لیں، پنجاب بھر میں کام کرنے والے چینی ماہرین کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر قانونی غیر ملکی تارکین کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے