اپ ڈیٹس
  • 297.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ،انہیں سلام پیش کرتا ہوں: گورنر پنجاب

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام  میں کہا کہ آج کے دن ان  تمام خصوصی افراد کو سلام جن کا عزم اور حوصلہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے،خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں،خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو خصوصی افراد کی دل آزاری کا سبب بنیں،گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی دفعہ خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپس اور لفٹ بنائی گئی ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے