اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی بچوں کے ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معذو ر بچوں کیلئے بنے ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی جانب سے  نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، سیکرٹری ظہور حسین بھی تقریب میں شریک تھے،تقریب  میں ننھے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔

محسن نقوی نے ٹاؤن شپ میں نئے  ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز بنانے اور ضلعی سطح پر تمام سوشل ویلفیئر سینٹرز کی تفصیلات سات روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تقریب کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے متعارف کروائے گئے معذور افرادکو معاون آلات کی فراہمی  کیلئے ہیش ٹیگ ان ایبل پورٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی بہبود کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے