اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پوری کوشش ہے کوئی غیرقانونی مقیم غیرملکی صوبے میں نہ رہے: محسن نقوی

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپا کونڈلر نے ملاقات کی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا ء سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے حوالے سے سپورٹ، کوآرڈینیشن اورتعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت اس ضمن میں وفاق کی گائیڈلائنزپرعملدرآمد کررہی ہے، اب تک پنجاب سے تقریباً15 ہزارسے زائد غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے اورپوری کوشش ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی طورپرمقیم غیرملکی صوبے میں نہ رہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

نمائندہ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کا کہنا تھا کہ  حکومت کا غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اوراس عمل کو ریگولیٹ کر کے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،ایڈیشنل آئی جی، سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری وزیراعلیٰ عملدرآمد،اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین اسلام آباد کے لائزن آفیسر فرمان خلجی، کمشنر افغان مہاجرین پنجاب رانا محمد ارشد، ڈائریکٹر افغان مہاجرین محمد عثمان غنی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے