اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا اپ گریڈیشن پراجیکٹ31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا علیٰ الصبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ،31جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دو گھنٹے تک ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی فرش پر لگائی گئی ٹائلز کی کوالٹی دیکھ کر برہم ہوگئے،یکساں معیار کی ٹائلز لگانے کاحکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام میں معیار کوہر صورت یقینی بنایا جائے، کوالٹی ورک پرکسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کی پرانی بلڈنگ، اوپی ڈی اور مختلف وارڈز میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر گئے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے، اپ گریڈیشن پر 24 گھنٹے کام جاری ہے، ہسپتال کے اولڈ اور نیو بلاک پر کام طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کر رہے ہیں، اولڈ بلاک کا 33 فیصد کام مکمل ہو چکا، یکم دسمبر تک 26 فیصد کام مکمل ہونا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال تک رسائی کی سڑکوں کو بھی کشادہ کیا جارہا ہے، پنجاب میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے دن رات محنت کی جارہی ہے، 100سے زائد ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن چل رہی ہے جو جلد مکمل ہوجائے گی، پوری کوشش ہے کہ ہسپتالوں کی حالت کوبہتر بنا کر جائیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو اپ گریڈیشن کے کام پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔

 صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ناصر جمال، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے