اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سلامت پورہ واہگہ ٹاؤن میں ریوڑی یونٹ پر چھاپہ

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سلامت پورہ واہگہ ٹاؤن میں ریوڑی یونٹ پر چھاپہ مارا۔ انتہائی ناقص انتظامات پر یونٹ بند کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ فنگس زدہ برتنوں میں مضر صحت کیمیکلز ڈال کر ریوڑیاں تیار کی جا رہی تھیں، پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اور مکڑی کے جالوں کی بہتات پائی گئی، ملازمین کے میڈیکل بھی موجود نہ تھے، صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر یونٹ کو بند کر دیا گیا۔

راجہ جہانگیر انور نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے