اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین ٹریک سے اتر گئی

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین جہانیاں کے قریب ٹریک سے اتر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ قطب پور سٹیشن کے قریب پیش آیا، ٹرین کا انجن اور ایک مسافر بوگی ڈی ریل ہوئی ہے، پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ ٹرین ڈی ریل ہونے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے جہانیاں خانیوال لودھراں لائن سیکشن بند کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے