اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔

نواز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا جاتی امرا میں پرتپاک خیر مقدم کیا، نواز شریف نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں، انہوں نے کئی برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے