اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غریب عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) غریب عوام کو ایک بار پھر بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری کی جانے لگی۔

ملک بھر میں بجلی ایک روپے 30 پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

بجلی مہنگی ہونے کی صورت میں صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

اسی طرح نیپرا آج مرمت اور آپریشن کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

بجلی چوری اور لائن لاسز کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ روپے وصول کیے جائیں گے جبکہ بجلی کے سسٹم کے استعمال کی مد میں 10 ارب 24 کروڑ روپے صارفین کی جیبوں سے نکالنے کا منصوبہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے