اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اخراجات کم کر کے بجٹ خسارہ قابو رکھیں گے، پاکستان کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وفاقی حکومت اخراجات میں کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارہ قابو میں رکھیں گے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے