اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

اوگرا قیمتوں کے متعلق سمری 15 نومبر کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی، نگران وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے