اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زہرہ عامر کو الٹی شرٹ پہن کر تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زہرہ عامر کو الٹی شرٹ میں تصویریں بنانا مہنگا پڑ گیا۔

ڈرامہ سیریل "فتور" اور "بدذات" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زہرہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اپنی مداحوں کیلئے پیش کیں جس میں انہیں ایک باغ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں جو چیز قابل غور تھی وہ زہرہ عامر کی زیب تن کی ہوئی شرٹ تھی جو انہوں نے منفرد بنانے کی غرض سے الٹی پہن رکھی تھی۔

ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ دو رنگوں سے بھری تصویروں میں اداکارہ کیمرے کے سامنے مختلف زاویے سے پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ہاتھ میں پھول بھی موجود ہیں۔

پوسٹ منظر عام پر آتے ہی صارفین کی جانب سے اس انوکھے فیشن پر حیرانی دیکھنے کو مل رہی ہے، ساتھ ہی اداکارہ کے بولڈ لباس پر ملے جلے تبصروں کے ساتھ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے