اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی انڈسٹری میں نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے : فہد مصطفیٰ

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) فلم سٹار فہد مصطفیٰ نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی کےشو میں فہد مصطفیٰ نے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ ’’آپ کس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے یا کام کرنے سے پہلے سوچیں گے؟  انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے رہے ہیں کہ میں ڈرامے کیوں نہیں کر رہا، اس کی کوئی وجہ ہے اور میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں ٹیلی ویژن ڈرامے کرنے سے کیوں ڈرتا ہوں؟

اداکار کا کہنا تھا کہ ویسے میں نے ماہرہ خان، مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے ساتھ کام کیا ہے جو پہلے سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کے سٹارز ہیں، سٹارز کے ساتھ کام کرنا آسان ہے، ان سب کے سٹارز ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان میں غصہ نہیں ہے، وہ آسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے، ہم نے کبھی وینٹی وین نہیں دیکھی، ہم ایک کمرے میں اکٹھے بیٹھتے تھے لیکن اب آپ آسانی سے نئے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے بات نہیں کر سکتے۔ میں ان کے ہنر کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہوں، یہ ہے کہ آپ ان کے ساتھ نہیں مل سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے