اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہورمیں پولیو مہم، پانچویں روز 21 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت پولیو مہم کے پانچویں روز جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، بین الاقوامی مبصرین اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے اجلاس کو پانچویں روز کی پولیو مہم کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق انتظامی ہدف 22 لاکھ 85 ہزار 477 بچوں میں سے 21 لاکھ 58 ہزار 564 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

گھریلو کوریج کے حوالے سے بتایا گیا کہ 16 لاکھ 56 ہزار 329 گھروں کے ہدف میں سے 15 لاکھ 8 ہزار 172 گھروں کو کور کیا گیا۔ گھروں پر غیر حاضر 4 لاکھ 33 ہزار 593 بچوں میں سے 2 لاکھ 67 ہزار 302 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیے گئے، جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 291 بچے ابھی باقی ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 654 انکاری کیسز میں سے 615 بچوں کو کور کیا جا چکا ہے جبکہ 39 کیسز باقی ہیں، جن میں 37 طبی انکاری کیسز شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں مائیکرو پلان کے مطابق گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور انکاری خاندانوں کی مؤثر کونسلنگ یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلان کے مطابق ہر بچے تک رسائی یقینی بنانا ضروری ہے جبکہ مہم کے دوران ڈیٹا کی درست رپورٹنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ٹیم ورک ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے