اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'کتنی پیاری آنکھیں ہیں'، شعیب اختر اور اداکارہ یشما گل کی دلچسپ ویڈیو وائرل

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور ان کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں۔

ویڈیو میں یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں جس کی وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔

ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ 'مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں'۔

اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے' جس پر شعیب اختر نے کہا کہ 'کتنی پیاری آنکھیں ہیں' ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے