اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

افسوس! ہمارے ڈراموں میں پیار کی بجائے تشدد دکھایا جارہاہے ،جگن کاظم

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں آج کل پیار کی بجائے تشدد دکھایا جا رہا ہے۔

جگن کاظم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، اداکارہ نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس! ہمارے ڈراموں میں پیار کے بجائے تشدد دِکھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بھی کہیں نہ کہیں تشدد، لڑائی جھگڑوں کو فروغ مل رہا ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے جگن کاظم نے کہا کہ ڈراموں کی وجہ سے اب لوگوں کو تشدد عام سی بات لگتی ہے جبکہ اگر کہیں پیار محبت کو دِکھایا جاتا ہے تو اُس پر لوگ نامناسب ردعمل دیتے ہیں۔

جگن نے شوہر کے ساتھ اپنی تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر لوگوں نے مجھے بہت گالیاں دی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ پیار محبت کو دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے