اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر شوبز ستارے بھی تلملا اٹھے،حکمرانوں کو اللہ کے واسطے دینے لگے

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے شوبز ستاروں کو بھی سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) نے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔اسی طرح اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہمارا پٹرول چاند پر جارہا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں،زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا؟ معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے