اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرا جی سے اچھا تعلق لیکن ان سے لڑائیاں بھی بہت ہوئیں: آمنہ الیاس

17 Sep 2023
17 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سینئر اداکارہ میرا جی سے بہت لڑائیاں ہوئیں۔

خوبرو ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

آمنہ نے ساتھی اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن میری جہاں میرا جی سے اچھی دوستی ہے وہیں ماضی میں ان سے بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں میرا جی سے شوٹنگ سیٹ پر میری بہت لڑائیاں ہوئی ہیں، مثال کے طور پر کبھی اسکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہوجاتی تھی لیکن آخر میں ہماری صلح ہو جایا کرتی تھی۔

ڈراموں میں اداکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آمنہ کا کہنا تھا کہ  آج کل اداکاروں کو ان کی خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کردار دیئے جارہے ہیں، جو اچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان خوبصورت ہے، جو اداکار اپنے کردار پر محنت اور لگن سے کام کررہا ہے دیئے گئے کردار کو اچھی طرح نبھا رہا ہے، اسے اسی کے لیے کاسٹ کرلینا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے