اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نفیس کی 'سمندری کچھوؤں' کیساتھ کھیلنے کی تصاویر وائرل

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کی اپنے شوہر امان احمد کے ہمراہ تنزانیہ کے جزیرے میں مہم جوئی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مایہ ناز اداکارہ اور میزبان مریم نفیس ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ معروف میزبان کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اپنی لازوال اداکاری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ مریم نفیس ان دنوں تنزانیہ میں اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

اس بات سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا کہ نازک مزاج اداکارہ مریم نفیس کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے اور مداح ان کی تصاویر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش اور حیران کن تصاویر شیئر کیں جن  میں انہیں تنزانیہ کے ایک جزیرے میں مہم جوئی کرتے اور اپنے قیمتی لمحات کو یادگار بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حیران کن بات یہ کہ مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ نے نا صرف مداحوں کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے لطف اندوز کیا بلکہ بڑے سمندری کچھوؤں کے بیچ و بیچ بیٹھ کر بہادری کا مظاہرہ کرکے ہر دیکھنے والے کو دنگ کردیا۔

صاف شفاف پانی، مریم کے کھلے بکھرے بال، آنکھوں پر سیاہ چشمہ ساتھ سمندری کچھوؤں کا ہجوم اداکارہ کی تصاویر میں رنگ بھرنے کیلئے کافی تھا۔پوسٹ منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بہادری پر تعریفیں کی جارہی ہیں، دوسری جانب مریم کو مداح یہ عمل دوبارہ نہ دہرانے کی تلقین کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مریم نفیس نے ہدایت کار اور پروڈیوسر امان احمد کے ساتھ شادی کی تھی جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور اکثر اپنی شادی شدہ زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے