اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر کے گھر نہیں رہتی: صنم جنگ کا انکشاف

16 Sep 2023
16 Sep 2023

(لاہور نیوز) میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا۔

انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی سے جڑے کئی ایک سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دئیے، ان سے دوران شو میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شادی کے بعد آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

جس پر انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں شادی کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی، مجھے ایسا محسوس بھی نہیں ہوتا کہ میری شادی ہو گئی ہے کیونکہ میں شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے گھر پر ہی رہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں ایک چیز جس کا مجھے شادی کے بعد احساس ہوا کہ اس بندھن میں بندھنے سے پہلے تو یوں لگتا تھا کہ میرے گھر پر سب کام جادوئی طریقے سے ہوجاتے ہیں، کچھ بھی خود نہیں کرنا پڑتا تھا لیکن اب اگر گھر کا اے سی بھی خراب ہو جائے تو اسے ٹھیک کروانے کے لیے خود کال کرکے کسی کو بلانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کافی خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے ساتھ رہنے کا موقع ملا اور ابھی تک کسی بڑی تبدیلی سے نہیں گزری۔واضح رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے سید عبدالقسام جعفری نامی لڑکے سے 2016ء میں شادی کی تھی، اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے