اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق ملزم گل شیر خان بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کو رنگے ہاتھوں ہال روڈ پر واقع پلازے سے گرفتار کیا گیا، ملزم موبائل فون شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم سے 62 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے